یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں کمی ریکارڈ

یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 4مہینوں میں سالانہ بنیادوں پر11.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں جرمنی،فرانس، نیدرلینڈ، سپین، اٹلی، یونان، سویڈن، ڈنمارک، آئرلینڈ اور بیلجئم میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.061ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.1فیصد کم ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کےرکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.193 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اکتوبرمیں یورپی یونین سے ترسیلات زر کا حجم 232.7ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبرمیں 259.6ملین ڈالر اور گذشتہ سال اکتوبرمیں 295.5ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔ جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر8.6فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں کمی ریکارڈ